پابندیوں کے بعد تیل کی منڈی میں اپنے سابقہ حصے تک پہنچنا ایران کی اولین ترجیح ہے، چیف آف اسٹاف ایرانی صدر

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:35

لندن ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ پابندیوں کے بعد تیل کی منڈی میں اپنے سابقہ حصے تک پہنچنا ایران کی اولین ترجیح ہے۔ صدر کے چیف آف اسٹاف محمد نہاوندیان نے لندن میں ایک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران تیل کی عالمی منڈی میں اپنا سابقہ حصہ ضرور حاصل کر ے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت گرانے والے اب اپنی غلطی کی اصلاح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر کے چیف آف اسٹاف نے واضح کیا کہ ایران پابندیوں سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حصے کے دوبارہ حصول تک کسی مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ سے سرمائے کے حصول کیلئے کریڈٹ ریٹنگ لازمی ہے اور اس سلسلے میں بعض ریٹنگ ایجنسیوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ کچھ بین الاقوامی کمپنیاں ایران کو جلد کریڈٹ ریٹنگ فراہم کر دیں گی۔

متعلقہ عنوان :