پولیس کا خوف، نوجوان تارک وطن ٹرین سے کود کر ہلاک

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:25

برلن ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) جرمن پولیس کے مطابق ایک مصری تارک وطن چیکنگ کے خوف سے ٹرین سے کود کر ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نوجوان نائٹ ٹرین میں سیٹوں کے درمیان چھپا ہوا تھا اور جرمنی پہنچنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

جب پولیس نے اس سترہ سالہ نوجوان سے شناختی دستاویزات طلب کیں تو اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ گیارہ مارچ جمعے کے روز آسٹریا اور جرمنی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اس واقعے کے فورا بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی اور پولیس نے ٹرین ٹریک سے نوجوان کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :