ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایم کیو ایم کو دودھ پلاتی ر ہیں،ماضی کی حکومتوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے متحدہ کے جرائم پر آنکھیں بند کئے رکھیں،حامد رضا
جمعہ 11 مارچ 2016 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ایم کیو ایم کو دودھ پلاتی ر ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے متحدہ کے جرائم پر آنکھیں بند کئے رکھیں۔ نواز شریف بھارت نواز اور امریکہ نواز عناصر کے نرغے میں ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ یکساں تعلقات ہی قومی مفاد میں ہے۔
حکمرانوں نے پاکستا ن کو امریکہ اور مغرب کا غلام بنادیا ہے۔ چوہدری نثار کا متحدہ کے خلاف ثبوت مانگنا مذاق ہے۔ پنجاب حکومت مغرب کی اندھی تقلید میں اسلام کے خاندانی نظام کو تباہ نہ کرے۔ حکمران اپنی سیاست کو مضبوط اور ریاست کو کمزور کررہے ہیں۔ حکومتی صفوں میں دین بیزار افراد اسلام مخالف سازشوں میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سیمینار سے مفتی محمد حسیب قادری ، حاجی رانا شرافت علی قادری ، صاحبزادہ عطا ء المصطفیٰ ، راؤ حسیب احمد نے بھی خطاب کیا ۔ نیب میگا سیکنڈلز پر توجہ دے۔ حکمرانوں کی جیبیں بھریتی جارہی ہیں اور خزانہ خالی ہو تا جارہا ہے۔ شفاف احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الطاف حسین کے خلاف ثبوتوں کے ڈھیر لگ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ ثبوت مانگ کر اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں۔ حکمران اسلام کو دیس نکالادینے کی سازشیں ترک کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.