پشاور، مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طارق غفور کو شہید کردیا
جمعہ 11 مارچ 2016 20:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سابق آئی جی فرنٹئر کور میجر جنرل فضل غفور کے صاحبزادے اور پاک فوج کے کرنل طارق غفور سکنہ کو ہاٹ حال حیا ت آباد فیز 6سڑیٹ نمبر 1ہا ؤ س نمبر68 نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر سربند تھانے کی حدود میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے کرنل طارق موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
کرنل طارق غفور کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ملزما ن ارتکاب جرم کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے واقعہ کے فوری بعد حیا ت آباد ، پشتخرہ اور سر بند پولیس نے علا قے کا محا صرہ کر کے سر چ آپریشن شروع کر دیا لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی پولیس نے ر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ایس ایس پی پشاور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرنل طارق ان دنوں چھٹیوں پر تھے اور وہ اپنے پٹرول پمپ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے کہ انھیں نشانہ بنایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تو واقعہ دہشت گردی معلوم نہیں ہوتا تاہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.