معیشت میں بہتری کے مثبت اشارے مل رہے ہیں‘ وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ کا بیان

جمعہ 11 مارچ 2016 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف پہلوؤں میں بہتری ایک خوش کن پیغام ہے ِ ۔ مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے، فی کس آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے، فارن ایکسچینج ریزرو 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی بہتری کی علامت ہے و لہذامعاشی بہتری کو عوامی خوشحالی میں تبدیل کی جائے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رپورٹس پرپریس ریلیز جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز انھوں نے کہاکہ قومی سطح پر درپیش کئی مشکل داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، معاشی اشاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے اور مالی استحکام کا عمل درست راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مگر پیداواری لاگت کے تناسب میں ہم 128 سے138 ویں درجے پر آ گئے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کو صنعتی تجارتی، کاروباری و زرعی ترقی اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :