قیمتوں میں اضافہ کے باوجودمیڈیکل سٹوروں پر ادویات غائب ہونا تشویشناک ہے‘جان بچانے والی و دیگر اہم امراض کی ادویات کی عدم فراہمی سے مریض پریشانی کا شکار ہیں‘ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کا استحصال ہے واپس لیا جائے

رہنما مسلم لیگ (ق) لاہور ناصر رمضان گجر کا بیان

جمعہ 11 مارچ 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق)لاہور کے سینئر راہنما ناصر رمضان گجر نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد میڈیکل سٹورزپر ادویات غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بچانے والی و دیگر اہم امراض کی ادویات کی عدم فراہمی سے مریض پریشانی کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ادویات فراہم کرنے والے اداروں نے حکومت کی منظوری کے بغیر ہی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا اور پرانی قیمتوں والا اسٹاک روک کر اب ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے ادویات ہی فراہم نہیں کی جارہیں ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کا استحصال ہے اسے فوری واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دل کے مرض کی اہم دوائی کی قیمت میں کمپنی کی طرف سے اچانک اضافہ پر امریکی حکومت نے کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا اور ہتھکڑیاں لگا کرعدالت میں پیش کیاگیا جسے پوری دنیا نے دیکھا اور میڈیا نے ان تصاویر کو شائع بھی کیا ۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت کو رول ماڈل بنانے والی پاکستانی حکومت بھی ادویات کی قیمتوں میں کمی اور وافر سپلائی کیلئے امریکی حکومت کی طرح اقدامات بروئے کار لائے تو ادویات کی قیمتیں واپس لائی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :