قصور‘ڈرگ کنٹر ولر کے چھاپے ‘ 90میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا‘ 85دوکانوں کے سیمپل ڈرگ لیبارٹری لاہور بھجوا دئیے

6دکانیں سیل ‘ایک میڈ یکل سٹور کیخلاف ایف آئی آر درج ‘12دکانوں کے چالان ڈر گ کورٹ کو بھیج دئیے

جمعہ 11 مارچ 2016 18:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ڈرگ کنٹر ولر قصور نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 90میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا 85دوکانوں کے سیمپل فارسٹیٹ انیلاسز کر کے ڈرگ لیبارٹری لاہور کو بھیج دیئے گے جبکہ غیر معیاری ادویات ہونے پر ایک سیمپل فیل ہوگیا 6دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ایک میڈ یکل سٹور کے خلاف ایف آئی آر درج کر وکر 12دوکانوں کے چالان ڈر گ کورٹ کو بھیج دئیے گے 4دوکانوں کا فیصلہ کر تے ہوئے ڈھائی لاکھ 5ہزار روپے جرمانے ہوئے جس پر DCOقصور سلیمان غنی نے ڈرگ کنٹرولر قصور ثناء اﷲ سیف کو غیر معیاری ناقص اور بغیر لاسنئس کے میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے ان کے خلاف مقد مات درج کروانے کی فوری ہد ایت کیں جس پر ڈرگ کنٹرولر ٹیم نے دن رات چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او آفس بھیجی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :