نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری

جمعہ 11 مارچ 2016 18:25

ڈیرہ مرادجمالی۔ 11مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) تحصیل تمبو سمیت نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کاسلسلہ جاری رہا ۔بارش کے باعث بجلی کا نظام دھرم برہم، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مرادجمالی،تمبو،منجھوشوری،چھتر،میرحسن ،ربیع سمیت دیگر علوقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث کئی کچے مقانات کو نقصان پہنچا ۔

بارش سے تحصیل تمبو کے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کچے راستوں پر بارش کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔نصیرآباد میں تیز بارش سے بجلی کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث ڈیرہ مرادجمالی،روجھان جمالی ،منجھوشوری ،تمبواور چھترسمیت دیگر علاقوں کی بجلی12گھنٹے بعد فالٹ دورکرکے بجلی بحال کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :