پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور جاں بحق

جمعہ 11 مارچ 2016 17:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں رنگ روڈ کے قریب تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور زخمی ہوگئے ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ، نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایس پی کینٹ پشاور کاشف کے مطابق کرنل طارق غفور پاک فوج کی جانب سے کوئٹہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے چھٹیوں پر پشاور میں اپنے گھر آئے تھے اور اپنے پٹرول پمپ سے جمعہ کی نماز ادا کرنے جارہے تھے کہ راستے میں موجود نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کی جس سے دو فائر کرنل طارق کے سینے میں لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے