اوکاڑہ،بجلی چوری کرنے پر14 افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعہ 11 مارچ 2016 17:22

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ اور اس کے نواح میں بجلی چوری کرنے پر چودہ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ذاکرحسین سکنہ 33ٹو آر ،صلاح الدین سکنہ 48تھری آر،جیمس سکنہ 45تھری آر،محمد اشفاق سکنہ فیروز ٹاؤن ،محمد بشیر ،محمد حبیب ، محمد عثمان محمد مختار الہی بخش،امتیاز شاہ ،بابر ،اکرم ،فیاض الحسن اور عبدالستار کو ڈائرایکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی کاررائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :