چیف ایگزیکٹیو پسکو نے واپڈا ہاؤس پشاورکے لان میں پودا لگا کر پسکو کے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

جمعہ 11 مارچ 2016 17:13

پشاور۔11 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے واپڈ اہاؤس پشاورکے لان میں ایروکیرہ کا پودا لگاکر پسکو میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرڈائریکٹرجنرل ایڈمن اینڈ سروسز سیدخان محسود,ڈائریکٹرایچ آر محمدسلیم جہانگیر,ڈائریکٹرفنانس یاسرنسیم بھی موجود تھے-چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ پسکو اور خاص کرواپڈا کالونی پشاور میں اس شجرکاری مہم کے دوران تقریبا 200 سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقررکیا تھا جن کو پورا کرلیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں پودے لگانے کا پروگرام ہے ۔

انہوں نے واپڈا کالونی میں گرین بیلٹ بنانے اور اسے سرسبز وشاداب بنانے کے لئے دیگراقدامات اٹھانے کا بھی عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالونی کے مکینوں کو بہتررہائشی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے پسکو کے تمام فیلڈ آفسیرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیں کیونکہ ایک طرف پودے لگانا اگر صدقہ جاریہ ہے تودوسری طرف یہ ماحول کوسرسبز اورخوشگوار بنانے کا باعث ہے ۔

انہوں نے پسکوکے تمام اہلکاروں کو بھی اس کارخیرمیں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں شجرکاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی․انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم ملک میں جنگلات کی کمی پر قابوپاسکتے ہیں اور ماحول کو بھی خوشگواربناسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ آپ نے صرف پودے لگانا نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے․تاکہ کل ہم ان تن آور درختوں کودیکھ کر فخر سے کہہ سکیں کہ ان کی بڑھوتی اور شادابی میں ہمارا بھی حصہ ہے-

متعلقہ عنوان :