بھارتی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

جمعہ 11 مارچ 2016 16:58

بھارتی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء )بھارتی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی ایئروائس مارشل بی ایس دھانوا کا کہنا ہے پاکستان اور چین سے بیک وقت نہیں لڑ سکتے،پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی نے ہماری زندگی مشکل بنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئروائس مارشل بی ایس دھانوا کا کہنا ہے پاکستان اور چین سے بیک وقت د و محازوں پر جنگ نہیں لڑ سکتے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی نے ہماری زندگی مشکل بنا دی ہے ۔