کراچی : یوم آزادی کے لیے چندا ، نوسر بازوں کا رینجزر کا نام لے کر چندہ اکٹھا کرنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مارچ 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2016ء) : یوم آزادی کے لیے نوسر بازوں کا رینجرز کا نام لے کر چندا اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم ترجمان رینجرز نے ان تمام افراد سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان افراد کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں، رینجرز کی جانب سے کوئی چندہ اکٹھا نہیں کیا جا رہا ، ایسے نوسر بازوں کو گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان رینجرز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ایسے نو سر بازوں کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں بلکہ ان سے متعلق رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر کال کر کے اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :