لاہور ،قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزموں کو عمر قید کی سزا

جمعہ 11 مارچ 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حسین قادر نیقتل کے الزام میں گرفتار تین ملزموں عباس، تنویر اور شہباز مسیح کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں ملزمان کو چوری کے مقدمے میں چودہ چودہ برس قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا،،تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جمال احمد نامی شہری کو قتل کرنے اور اسکے ڈیرے پر چوری کرنے کیالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے ریاض احمد نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا،،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے شریک ملزم مشتاق کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ لاہور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :