پولیس اور پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کرے گی، یاسر گیلا نی

جمعہ 11 مارچ 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ سات سالوں میں پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوسکا ،پولیس اور پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کرے گی۔

(جاری ہے)

احتساب کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا پنجاب کے وزراء گھبرانا شروع ہوگئے، وزراء پنجاب اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نہ جانے اہم فیصلے کون کرتا ہے اسی وجہ سے یہاں میرٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی ، خیبرپختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہاں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی اور میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ، انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے ،خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے،اس کے برعکس پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے

متعلقہ عنوان :