پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کو بڑے سیکنڈ ل کی تحقیقات سے روکا جارہا ہے،ڈاکٹر نوشین

جمعہ 11 مارچ 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کو حکومت کے بڑے سیکنڈ ل کی تحقیقات سے روکا جارہا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی شفاف عوام نمائندوں پر مشمل ہے اور اسی فورم پر شفاف تحقیقات ہوسکتی ہیں لیکن حکومت اس کمیٹی سے خوف زدہ ہے اور اسے اہم منصوبوں کے متعلق ثبوت فراہم نہیں کئے جارہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی مقبولیت کی بلندی کا گراف فرض طو رپر بلند کئے ہوئے ہے،دنیا بھر میں مسلم لیگ ن پر تنقید ہورہی ہے اور پنجاب حکومت کے منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن حکومت تحقیقات کرنے والے اداروں کو کام نہیں کرنے دے رہی ،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کے حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں کئی محکموں میں بڑے سیکنڈ ل سامنے آئے ہیں مگر ان سیکنڈل کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے اور اس بارے پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کو ثبوت فراہم نہیں کئے جارہے،عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر حکمران کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہماری ہونے والی کوشش کو ضائع کرنا چاہتے ہیں۔