.این اے 154 میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے جلال پور میں پیسہ ، وسائل اور تمام طرح کے ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں :شاہ محمود قریشی
جمعہ 11 مارچ 2016 16:28
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 153 ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے ن لیگ حکومتی مشینری استعمال کر رہی ہے ، تاہم عمران خان 13 مارچ کو جلال پور پیر والا میں انتخابی جلسہ کریں گے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان 13 مارچ کو ملتان آئیں گے اور شہر کے 14 مختلف مقامات پر ان کا استقبال کیا جائے گا جس کے بعد وہ جلال پور پیر والا میں جلسہ بھی کریں گے۔
ن لیگ این 154 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے جلال پور پیر والا میں ضمنی الیکشن کیلئے پیسہ اور وسائل سمیت ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم پی ٹی آئی این اے 153 سے ضمنی الیکشن جیتے گی اور 2018 میں عام انتخابات میں بھی تمام بڑے برج الٹ جائیں گے۔(جاری ہے)
جلال پور پیر والا مین پی ٹی آئی کے کارکن ایوب گھلوں کو ڈائریکٹر پاسپورٹ کے عہدے کی لالچ دی گئی جس پر وہ ن لیگ میں شامل ہو گئے ، ن لیگ نے نظریات کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے سب پارٹیوں پر عمران خان کا لرزہ طاری ہے انہیں رات کو بھی عمران خان نظر آتا ہے اور ان کو ڈراتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے گئے ان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، اگر حکومت ایکشن نہیں لیتی تو سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لیکر را سے فنڈنگ اور را سے تعلق جیسے سنگین الزامات کی تحقیقات کرائےمزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.