سینیٹ اجلاس،اراکین کا پاکستانیوں کی داعش میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 11 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں اراکین نے داعش میں پاکستانیوں کی شمولیت کی تحقیقات ،شہباز تاثیر کی رہائی کے سلسلے میں متضاد بیانات کا نوٹس لینے ،کراچی میں پولیس اور رینجرز کے مابین چپقلش کو ختم کرنے اور اسلام آباد میں پولن الرجی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ایوان بالا میں عومی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ اسلام آباد میں پولن الرجی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ،سی ڈی اے پولن الرجی پھیلانے والے درختوں کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اب ایک جنگل نہیں بلکہ شہر بن چکا ہے لہذا اس کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت پولن الرجی کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے جبکہ سی ڈی اے سمیت متعلقہ ادارے پولن الرجی پھیلانے والے درختوں کو اسلام آباد کے جنگلات اور شہری علاقوں سے ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے سینیٹر ستارہ آیاز نے کہاکہ ہندوستان میں ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے شکوک و شبہات پھیلے ہوئے ہیں اور ابھی تک پاکستان کی شرکت کے بارے میں قومی کو پتہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ ابھی تک معطل ہے کیا پاکستانی ٹیم وہاں جائے گی یا نہیں جائے گی اس معاملے کو حل کیا جائے سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ درپیش ہے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں بزرگ شہریوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے خواتین کی نشستوں پر تین تین خواتین آگے بیٹھی ہوتی ہیں گاڑیوں میں جانوروں کی طرح سواریوں کو بھرا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس سلسلے میں قانون بنائے تاکہ بزرگ شہریوں اور خواتین سمیت مسافر مشکلات سے بچ سکیں سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ ملک میں لاکھوں بچیاں تعلیم سے محروم ہیں اس سلسلے میں ہم سب پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدمات کریں انہوں نے کہاکہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی تضاد میں کمی آسکے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ شہباز تاثیر لاہور سے اغوا ہوا اور کچلاک سے بازیابی کا اعلان کیا گیا ان دونوں علاقوں کے درمیان کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے کیا ملک کی سیکورٹی کی ذمہ دار ادارے سوئے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس اداروں کو سماج دشمن اور ملک دشمن قوتوں پر نظر رکھنی چاہیے نہ کہ سیاستدانوں پر نظر رکھے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر ایوان بالا کونوٹس لینا چاہیے اس وقت ملک میں اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں سینکڑوں لوگ اغوا ہیں انہوں نے کہاکہ کچلاک کے جس علاقے سے شہباز تاثیر کو بازیاب کرانے کی سازش کی گئی اس سے قبل وہاں پر کئی دنوں سے چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا انہوں نے کہاکہ شہباز تاثیر کی بازیابی کا کریڈت وزارت داخلہ اور سیکورٹی ایجنسیاں لے رہی ہیں جبکہ بدنامی بلوچستان کے حصے میںآ ئی ہے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ چند روزقبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی ترقی کے حوالے سے جو باتیں کی ہیں اس میں روزگار کا مسئلہ بہت شدت سے درپیش ہے ملک میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں کارخانوں کی بندش کی وجہ سے برآمدات بند ہیں حکومت کو ملک میں روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافے سے متعلق فوری اقدامات کرنے چاہیے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ داعش میں مختلف ممالک سے شمولیت حاصل کرنے والے 22ہزار افراد کی لسٹ سامنے آئی ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس سلسلے میں ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کشمیر کو پاکستان اور انڈیا کے مابین مذاکرات میں پیشگی شرط کے طور پر نہ رکھا جائے انہوں نے کہاکہ یہ مغربی ممالک کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے انہوں نے کہاکہ جب کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ آتا ہے تو مغرب کا معیار دوہرا ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کو اس صورتحال کو نوٹس لینا چاہیے سینیٹر الیاس بلور نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کا مسئلہ بہت سنگین صورت اختیار کر چکا ہے اگر کوئی بھی شخص بھتہ دینے سے انکار کرے تو اسے قتل یا اغوا کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اس صورتحال سے خیبر پختونخوا سے سرمایہ دار اورصنعت کار دیگر شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے محاذ آرائی بہت زیادہ نقصان دہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونے والے آئے روز پریس کانفرنسز کی وجہ سے عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے سینیٹر محسن لغاری نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے نمٹنے کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تمام ملک میں ندی نالوں کی صفائی کریں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :