اخلاقیات سے کشیدگی اور تند و تیز اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے،سید ساجد علی نقوی

جمعہ 11 مارچ 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اخلاقیات سے کشیدگی اور تند و تیز اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تعلیمی میدانوں میں طلباء کے ساتھ ہر ممکن تعاون میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

جے ایس او کو منظم کرنے کے لیے اور طلباء کی بہتری کے لیے ان کی تعلیمی اور اخلاقی بہتری کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ اس وقت جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ معاشرے میں اخلاقیات کا ہے۔ اخلاقیات کو بہتر بنانا، کشیدگی اور تند و تیز اختلافی صورت حال کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :