پنجاب حکومت کا ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ

جمعہ 11 مارچ 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت کا ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر کرنے اور بہتر مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فوجی سپورٹ مینجر کے عہدے پر کام کریں گے محکمہ سکینڈری و پرائمری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھی اسی طرح ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات حاصل کر چکی ہے جو کہ سکولوں کے دورے کر کے اپنی رپورٹس متعلقہ افسران کو بجھواتے ہیں ۔

اس عمل کو محکمہ صحت میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر کی جائے گی ۔ ان ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری ، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی موجودگی کے حوالے سے جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹس محکمہ سکینڈری و پرائمری ہیلتھ کئیر کو بھجوائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھرتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اور 25نارچ تک ریٹائرڈ فوجی مطلوبہ میعار کے مطابق درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ ابتدائی طور پر ان کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گا اور ایک لاکھ 30ہزار روپے تنخواہ بھی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :