راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ بالخصوص خواتین کیلئے نشستوں کا کافی مسئلہ ہے، سینیٹر چودھری تنویر احمد

جمعہ 11 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چودھری تنویر احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ بالخصوص خواتین کیلئے نشستوں کا کافی مسئلہ ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ جن روٹس پر میٹرو نہیں چلتی وہاں عوام کو متبادل سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر چودھری تنویر احمدنے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی ویگنوں میں مسافروں کی تذلیل کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی ویگنوں میں مسافروں کی تذلیل کی جاتی ہے ۔