پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ ضلع نوشہرہ کی کابینہ تشکیل

منیر مسح ضلعی صدر ،بابر بھٹی سینئر نائب صدر جبکہ وسیم اکرم جنرل سیکرٹری نامزد

جمعہ 11 مارچ 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر نصیب چند کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ ،ڈویثرنل اورضلعی صدور نے شرکت کی ،اجلاس میں اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب اور صوبائی کابینہ کے باہمی مشاورت سے اقلیتی ونگ ضلع نوشہرہ کی کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منیر مسح ضلعی صدر،بابر بھٹی سینئر نائب صدر، دین مسح نائب صدر،وسیم اکرم جنرل سیکرٹری،خورم یاش سیکرٹری اطلاعات،سہیل درشن فنانس سیکرٹری،وقاص بابو جائنٹ سیکرٹری،صنم والسن آفس سیکرٹری،منیر بھٹی شاہ میڈیا سیکرٹری،عابد اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مائکل بھٹی کو ریکارڈ سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے ،اجلاس میں صوبائی صدر نصیب چند نے تمام ڈویثرنل اور ڈسٹرکٹ صدور کو تنظیم نو 2ماہ کے اندر اندرضلع ،حلقہ ،یونین کونسل اور وارڈ کے سطح پر مکمل کرنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :