پشاور یونیورسٹی کے16 فیکلٹی ممبران و سائنسدانوں کو سال 2015 میں بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ دئیے

جمعہ 11 مارچ 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے 16 فیکلٹی ممبران و سائنسدانوں کو سال 2015 میں بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ دئیے گئے۔ اس ضمن میں ایک ایک سادہ مگر پر وقار تقریب جامعہ میں منعقد ہوئی جس میں مزکورہ سائنسدانون کو ریسرچ ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔

تقریب میں جامعہ کیے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان کی طرف سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کو اپنے ان فیکلٹی ممبران پر فخر ہیں جنہوں نے اپنے شعبہ ہائے جات میں نہ صرف ملکی و بیرونی سطح پر نام بنایا بلکہ تحقیق کے ذریعے معاشرتی بہتری لانے کے لئے کوششیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور کے پاس کوالیفائیڈ فیکلٹی اور بہترین انفراسٹرکچر موجود ہیں اور نئے تحقیق دانوں و فیکلٹی ممبران کو اس سے فائدہ اٹھا کر ملکی وسائل کو بروئے کار لاکر پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ کا جو بھی فیکلٹی ممبر وسائنسدان تحقیق کو معاشرتی ترقی کے کام لانے میں انڈسٹری کو پیٹنٹ کی شکل میں فراہم کرے گا اسکی تحقیقی ودیگراخراجات جامعہ پشاور برداشت کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ میں شعبہ جاتی فنڈز کی تقسیم کو وہاں پر جاری تحقیقی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کا اعلان کیا۔ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ لینے والوں میں ڈاکٹر جیسمین، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر یسین اقبال، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر سردار خان ، ڈاکٹر سعیدالرحمن، ڈاکٹر حسن محمود خان، ڈاکٹر منور اقبال، ڈاکٹر محمد سعید، پروفیسرڈاکٹر غیاث الدین، ڈاکٹڑ امتیاز احمد، ڈاکٹڑ محمد سلیم خان، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر انوارلحق شاہ، ڈاکٹر سلمی بلال شامل تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان کو گزشتہ 20 سال سے ہر سال پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بہترین تحقیق پر ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ ز دئیے جا رہے ہیں ۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمنٹل سائنسز پروفیسرڈاکٹر امیر نواز خان، ڈین آف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عابد و رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :