پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر لیا
ذیشان مہتاب جمعہ 11 مارچ 2016 16:13
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11مارچ2016ء ) پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد چوہدری نثار نے پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے ۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھاکہ چوہدری نثار سے ملاقات میں انہیں آئی سی سی اور بی سی سی آئی سے ہونے والے تمام رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا تھاا ور بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی بھارتی سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کو فون پر بریف کیا جس کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت دینے یہ نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی سے اہم ملاقات کی ۔
چوہدری نثار کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے سعودی عرب میں موجود وزیر ا عظم نواز شریف سے بھی رابطہ کرکے اس معاملے پر مشاورت کی ۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے ٹیلی فون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بھارت کی جانب سے آنے والے جواب سے آگا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں مشاورت کی ۔
بھارت کی طرف سے یقین دہانی
اس سے قبل آج صبح آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں مکمل سیکیوٹری دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارت کی مرکز ی حکومت کی جانب سے پاکستانی کر کٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگی تھی اور انکا کہنا تھا کہ جب تک بھارت کی مرکزی حکومت پاکستانی کر کٹ ٹیم کیسیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرواتی تب تک پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں مکمل سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کوبھارت میں مکمل سکیورٹی دی جائیگی، بھارت میں جوبھی آئیگامحفوظ ر ہے گا ۔دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے ایک مراسلے کے ذریعے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کو ہندوستان میں قیام کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ اس سے قبل راجیو شکلا اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر شہریار خان نے بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ ہی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کسی اعلیٰ عہدیدار سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کیا تھا جو اب پورا ہو گیا ہے اور اب پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میڈ شرکت کے لیے آج رات بھارت روانہ ہوگی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.