ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈینگی وئیر ہاؤس کا دورہ کیا

جمعہ 11 مارچ 2016 15:25

رحیم یارخان ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹونے تحصیل میونسپل ایڈمسٹریشن رحیم یار خان کے ڈینگی وئیر ہاؤس کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر انسدادڈینگی کے لیے استعمال ہونے والے آلات کوچلواکرچیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ٹی اوآئی اینڈ ایس محمدعباس قمر نے انہیں بتایا کہ ڈینگی کوروکنے کیلئے تمام انسدادڈینگی کے آلات مطلوبہ مقدار اور درست حالت میں موجودہیں، جبکہ صفائی کوبھی بہتر بنایا جارہاہے اورشہر کے مختلف مقامات پر ڈینگی کے خلاف شعور کوبیدارکرنے کیلئے مختلف بینرز آوایزاں کیے جارہے ہیں اورساتھ ہی ہینڈ بل کی تقسیم کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔

اس موقع پرانچارج ڈینگی ہاؤس ظفراقبال اوردیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :