رحیم یار خان سینئر صحافی چوہدری محمد اسماعیل رضائے الہی وفات پاگئے

جمعہ 11 مارچ 2016 15:25

رحیم یارخان ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سرپرست اعلیٰ خانپورپریس کلب ضلع رحیم یار خان سینئر صحافی وقومی خبررساں ادارے اے پی پی کے نمائندے چوہدری محمد اسماعیل رضائے الہی وفات پاگئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق گزشتہ رات انہوں نے اپنے کمرے میں مچھرمارنے والی کوائل کو چلایا جن سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اورسانس کا مسئلہ پیداہوگیا۔جس کی بنا پر وہ جمعہ 11مارچ صبح سویرے 4بجے کے لگ بھگ دنیا فانی سے رخصت کرگئے مرحوم نے پسماندگان میں بیٹے ،2بیٹیاں اوربیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔مرحوم کی عمر 70سال کے لگ بھگ تھی ۔چوہدری محمد اسماعیل کا شمار ملک بھر میں اے پی پی کے سینئر ترین نمائدگان میں ہوتا تھا۔