رحیم یارخان،میڈیاہاؤسزاورصحافیوں پرحملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘صدرپریس کلب

جمعہ 11 مارچ 2016 15:25

رحیم یارخان ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) میڈیاہاؤسزاورصحافیوں پرحملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ حکومت آزادی صحافت پرحملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنائے اورمیڈیاہاؤسز‘ پریس کلبزکی سیکیورٹی فول پروف بنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارصدرپریس کلب خطاب کرتے ہوئے راناامتیازاحمدخان‘ جنرل سیکرٹری عاصم صدیق‘ سینئرنائب صدربشیراحمدچوہدری‘ صدریونین آف جرنلسٹ رضوان اخترچوہدری‘ فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے شبیراحمد‘ خالدجمیل‘ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے انورسہیل‘ خالدخان‘ کاشف نور‘ الیکٹرانک میڈیاکے چوہدری منیر‘ چےئرمین فرینڈزجرنلسٹ گروپ مخدوم غلام عباس‘ عرفان الحق ملک‘ بلال حبیب‘ ڈاکٹرممتازمونس‘ میاں احسان الحق‘ فلک شیرسندھو‘ جی ایم حیدر‘ اسماعیل منگریو‘ رانااخلاق احمدخان‘ قیصرغفورچوہدری‘ رانامحمدافضل‘ محمدطارق چوہدری‘ سہیل پرویزگجر ودیگرنے نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف اورسینئرصحافی شاہدرانااوران کے بھائی اویس راناپرحملہ کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کی کہ واقعہ میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے فوری کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔