ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اجلاس
جمعہ 11 مارچ 2016 15:24
رحیم یارخان ۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان شوذب سعیدکی زیر صدارت حالیہ بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر خطرناک قرار دی گئی رہائشی عمارتوں سے مکینوں کا انخلاء یقینی بناتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کریں جبکہ حکم عدولی کی صورت میں معززین علاقہ اور پولیس کی مدد حاصل کی جائے۔
اجلاس سے شوذب سعیدنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ایم ایز کو اپنی تمام مشینری چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ٹی ایم ایز کے پاس موجود ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت تمام امدادی مشینری کا فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کریں اور اگر کہیں پر کوئی کمی ہے تو اسے فوری دور کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے ریسکیو1122کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کا امدادی پلان مرتب کریں اور اس میں متعلقہ محکموں کی ذمہ داریاں بھی کی جائیں تاکہ بوقت ضرورت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے ضلعی اور تحصیل سطح پر فوری طور پر کنٹرول روم قائم کرنے اور مستند عملہ تعینات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے ضلع میں نہروں اور ان کی حفاظتی پشتوں کی مظبوطی بارے بھی آگاہی حاصل کی۔محکمہ انہار کی جانب سے ایس ڈی او خالد محمود نے کہا کہ بارشوں کی وارننگ کے باعث ضلع بھر کی تمام نہریں بند کر دی گئی ہیں ،ٹی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ تمام مشینری چالو حالت میں موجود ہے جس کا از سر نو جائزہ لے لیا جائیگا۔محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر مفکر میاں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سینٹر24گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر تمام بنیادی مراکز صحت پر بھی یہ حکم لاگو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ادویات و افرادی قوت کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ ریسکیو1122کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر مفصل پلان ترتیب دے دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.