شدید بارش آ رہی ، کے پی کے والو تیار ہو جاؤ ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سیلاب کی وارننگ جاری

جمعہ 11 مارچ 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش آ رہی ہے، کے پی کے والو تیار ہو جاؤ۔ جمعہ کو این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشیں آ رہی ہیں، آپ لوگ تیار ہو جاؤ، آج اور کل خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

این ڈی ایم اے نے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویژنز میں طوفانی بارشوں کی بھی پیش گوئی کی اور کہا کہ شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرب آ سکتے ہیں، آج شام سے کے پی کے میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :