وادی نلتر میں اربوں روپے مالیت کا خزانہ دریافت ‘ مقامی افراد راتوں رات ارب پتی بن گئے

جمعہ 11 مارچ 2016 15:22

وادی نلتر میں اربوں روپے مالیت کا خزانہ دریافت ‘ مقامی افراد راتوں ..

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) وادی نلتر میں اربوں روپے مالیت کا خزانہ دریافت ہوگیا‘ مقامی افراد راتوں رات ارب پتی بن گئے‘ صوبائی دارالحکومت گلگت سے تیس کلومیٹر دور وادی نلتر کے علاقے نلتر پائین میں مقامی افراد ایک ٹیلے کو کاٹ کر کھیت تیار کررہے تھے کہ اس دوران اچانک بدھ مت دور کے دو ہزار سال قدیم قبرستان نکل آئے جن کی کھدائی کرنے پر نوادارات کا خزانہ دریافت ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق قبرستان میں دفن لاشوں کے ساتھ انتہائی نایاب و نادر اشیاء ملی ہیں جن میں سلیمانی مورتیاں‘ لعل و جواہرات‘ قیمتی پتھروں پر مشتمل زیورات اور نوادارات کا خزانہ ملا ہے جو بدھ مت دور کے ہیں۔ ان اشیاء کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بعض نوادرات اتنے نایاب اور بدھ مت دور کی اہم یادگار اشیاء ہیں مقامی افراد جو زمینداری کے ذریعے گزر بسر کرتے تھے راتوں رات ارب پتی بن گئے ہیں۔

علاقے کے مکینوں کے مطابق نلتر پائین ممیں انسانی آبادی ہزاروں سال پرانی ہے اسلام کی آمد سے قبل اس علاقے میں بسنے والے لوگ بدھ مت کے پیروکار ہوا کرتے تھے جب کوئی مر جاتا تھا تو اس کو مال و دولت کے ساتھ دفن کردیا جاتا تھا۔ گزرتے وقت کے ساتھ قبرستان معدوم ہوگئے اور ان کے آثار ختم ہوگئے گزشتہ روز زمین کی کھدائی کے دوران قبروں سے خزانہ مل گیا ہے اور اب ارد گرد کے علاقے میں بھی مزید تلاش کا کام تیز کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مزید نوادرات مل سکتے ہیں۔