سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں، سینیٹر محسن لغاری

جمعہ 11 مارچ 2016 15:11

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سینیٹر محسن لغاری نے کہا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے‘ سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لئے پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو اس سے نقصان کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ تمام صوبوں کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے چاہئیں

متعلقہ عنوان :