سینیٹر فرحت اللہ بابر کی ایوان بالا کا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر چیئرمین میاں رضا ربانی کومبارکباد

جمعہ 11 مارچ 2016 15:08

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی سربراہی میں ایوان بالا کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ آپ نے ایوان بالا میں ایک نیا رجحان متعارف کرایا ہے اور آپ کی قیادت میں سینٹ نے ایک سال کے دوران کئی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ جس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :