مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا،سینیٹر میاں عتیق
جمعہ 11 مارچ 2016 15:05
اسلام آباد ۔ 11مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ قوم اور ملکوں کے درمیان تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور ملکوں کے درمیان تعلقات برابری کی بنیادپر ہوتے ہیں ۔
بھارتی عوام کو چاہئے کہ وہپاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اپنا رویہ درست کرے ہمیں کھیل کو کھیل سمجھنا چاہئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں طرف کے عوام کو ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کرنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور عوام کا کرکٹ ٹیم کے حوالے سے رویہ مناسب نہیں۔
بھارتی حکومت اور عوام کو دیکھنا چاہئے کہ ہم بین الاقوامی برادری کے سامنے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کس طرح کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے مجھے اپنی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ مجھ سے رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہیں ، قائد ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے وہ کسی کے اس طرح کے بیانات پر توجہ نہیں دیتے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.