کراچی ‘ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چھاپوں میں 105 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے چھاپوں میں 105 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی شپ کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 105 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار جرائم پیشہ ملزمان سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد کیے گئے ہیں ‘ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :