Live Updates

حکمران سچے ہیں تو عمران خان سے مناظرہ کیوں نہیں کرتے ؟ ‘ چوہدری محمد سرور

جمعہ 11 مارچ 2016 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران سچے ہیں تو عمران خان سے مناظرہ کیوں نہیں کرتے ؟ ،حکمرانوں کی مایوس کن کار کردگی کی وجہ سے پوری قوم کی چیخیں نکال رہی ہیں حکمران گڈ گورننس کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں،ملکی ترقی اور خوشخالی کیلئے تحر یک انصاف کا اقتدار میں آنا لازم ہو چکا ہے،ضمنی انتخابات میں حکمرانوں کا دھاندلی کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

وہ اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین شبیر سیال ‘آصف شکور ‘راجہ شبیر ‘منفر گوندل کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کر رہے تھے سابق گورنرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا جو نعرہ لگایا ہے اسکو ہر صورت کا میاب کیا جا ئیگااور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ہر لحاظ سے کار کردگی مایوس کن رہی ہے جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتے ہیں ‘ نااہل حکمران ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بے نقاب ہو چکے اوران کی ناہلی کھل کر سامنے آچکی ہے اور جب تک تحر یک انصاف اقتدار میں نہیں آئیگی ملک کو بحرانوں سے نکالنا اور ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامز ن کر نا ممکن نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :