حلقہ این اے 153 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

جمعہ 11 مارچ 2016 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صورتحال حساس ہونے اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے مطالبہ کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 ملتان 4 میں 17 مارچ کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا مطالبہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کی روشنی میں آپ سے درخواست ہے کہ حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشنز پر مناسب سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :