گلگت بلتستان کورٹ اور پریس کونسل وزیر اعظم کی توجہ کی منتظر

جمعہ 11 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ریڈ ٹیپ کی وجہ سے دو اہم ادارے غیر فعال ہو گئے ہیں جن میں سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹ آف گلگت بلتستان اور پریس کونسل آف پاکستان شامل ہیں جس سے کم از کم 10 سینئر لاء آفسران کی تعیناتی رک گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جی بی کورٹ گلگت بلتستان میں سب سے بڑی کورٹ آف اپیل ہے اور اس میں 7 فروری سے ججز کی کمی ہے کئی ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد جی بی گورنمنٹ نے ایک سمری ججز کی تعیناتی کے لئے ایک سمری وزیر اعظم کو پیش کی ہے تاہم یہ سمری کہیں پھنس کر رہ گئی ہے نتیجے کے طور پر جی بی کورٹ ساکن ہو گئی ہے کیونکہ ایک ہی جج کے ساتھ کام نہیں کر سکتی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ہفتے قبل وزیر اعظم کو یہ سمری بھیجی گئی تھی تاہم جواب ابھی تک نہیں آیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ تاخیر جان بوجھ کر نہیں ہے وزیر اعظم مجاز اتھارٹی ہیں اور انہیں ذاتی طور پر تعین کرنا ہے کہ تعینات ہونے ولا شخص ڈیلیور کر سکے گا یا نہیں ۔