وزیراعظم نے سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی

جمعہ 11 مارچ 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) امتحان کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 2 سال مزید بڑھانے کی تجویز دی تھی جس کو وزیراعظم نواز شریف نے مسترد کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لینے کیلئے امیدوار 22 سال سے 30 سال کرنے کی سفارش دی تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں فاٹا اور گلگت بلتستان کے علاوہ 22 سال سے 28 سال مقرر ہے جبکہ گلگت بلتستان کے امیدواروں کیلئے 22 سال سے 30 سال مقرر ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے امیدواروں کی پر زور فرمائش پر وزیراعظم کو سمری بھیجوائی گئی۔

متعلقہ عنوان :