الیکشن کمیشن آئینی ادارہ، سربراہ کو ملازمین کے تبادلہ کرنے کے اختیار حاصل ہے، شیخ آفتاب

جمعہ 11 مارچ 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس کے سربراہ کو ملازمین کے تبادلہ کرنے کے اختیار حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

7 مارچ 2016 کو الیکشن کمیشن کے ملازمین کے تبادلے ہوئے ہیں اس میں اراداتاً کسی سے زیادتی نہیں کی گئی ہے تقرو و تبادلہ روزمرہ روٹین کا کام ہیں جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دران سینیٹر اعظم سواتی کے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس کے ذمہ شفاف الیکشن کا انعقاد ہے الیکشن کمیشن میں تقرر و تبادلہ روزمرہ روٹین کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں روایت بن چکی ہے کہ الیکشن میں ہارنے والا فریق دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتا ہے آئینی اداروں پر اعتماد کئے بغیر معاملات بہتر طریقہ سے نہیں چل سکتے اس سے قبل سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ نیب اور الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہیں 1971 کے بعد سے کوئی بھی الیکشن شفاف نہیں ہوا ہے الیکشن کمیشن میں بلاجواز تقرر و تبادلہ کئے گئے ہیں اس طرح کے اقدامات سے 2018 کے انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ عنوان :