انٹرنیشنل سکورر سید نجم السعید ہسپتال سے بائی پاس آپریشن کروانے کے بعد گھر منتقل

جمعہ 11 مارچ 2016 14:09

لاہوراُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) انسپکٹر سپورٹس پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ ، نیشنل ویٹ لفٹر اور انٹرنیشنل سکورر پی سی بی جو کہ کچھ روز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے انہوں نے ڈاکٹر ہسپتال سے بائی پاس آپریشن کروایا جو کہ کامیاب رہا اور چار دن ہسپتال میں رہنے کے بعد اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے۔

(جاری ہے)

نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان،سیکرٹری پی آر ایس بی، ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری، محمد ثقلین ڈویژن سپورٹس آفیسر، ہمدان نذیر چیف ایگزیکٹو ریلوے کرکٹ ٹیم، سپورٹس آفیسر پی آر ایس بی راشد محمود بٹ، اکاؤنٹس آفیسر محمد اکرم اعوان، ہاکی کوچ حنا کنول، اقبال بٹ ، سپورٹس انچارج اویس اکبر، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پی آر او ریلوے سپورٹس بورڈ منظور علی عارف ، کوچ ریلوے کرکٹ ٹیم محمد حافظ طاہر، انٹرنیشنل کرکٹ امپائر ولید یعقوب اور متعدد کھلاڑیوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے تاکہ یہ دوبارہ کھیلوں کے میدانوں میں اپنے خدمات سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :