ڈاکٹرسجادحسین کوڈائریکٹرلائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگراوکاڑہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 14:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء ) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورڈاکٹرسجادحسین کوڈائریکٹرلائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگراوکاڑہ کا اضافی چارج سونپ دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرمحمدرفیق کو ریسرچ آفیسر (ڈیزیز)لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگراوکاڑہ تعینات کردیاگیاہے دونوں افسران کو فوری طورپر چارج سنبھال کر فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔