گزشتہ مالی سال کے دوران تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دس کروڑ 28 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل ہوا

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 11 مارچ 2016 13:11

اسلام آباد ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دس کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ 2012-13ء میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں سات کروڑ 61 لاکھ 97 ہزار روپے اور 2013-14ء میں آٹھ کروڑ 90 لاکھ 66 ہزار روپے وصول ہوئے۔ 2013-14ء میں پیداوار 13 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار کلو گرام اور 2014-15ء میں گیارہ کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار کلو گرام رہی۔