بلوچستان،شدید بارش جاری،چھت گرنے سے خاندان کے5 افراد جاں بحق ،2 زخمی

جمعہ 11 مارچ 2016 12:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل جبکہ دو زخمی ہو گئے جاں بحق افراد میں والدہ ، تین بیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھی بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدید بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے مرنے والوں میں سے خاتون اور اس کی تین بیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،پچھلے کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں سے جمعہ کے روز بھی صوبے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں،موسمیاتی نالوں میں طغیانی سے سڑکوں کا جال متاثر ہوا اور کئی ضلعی ہیڈ کواٹرز دوردراز علاقوں سے کٹ گئے،صوبے کے کئی حصوں میں بہت سی سڑکیں بہہ گئی جبکہ مٹی کے کئی مکان منہدم ہوئے،صوبائی حکام نے شدید بارشوں اور موسمیاتی ندی، نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے مد نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چمن، ٹوبہ اچک زئی، ٹوبہ کاکڑی، خضدار، جعفر آباد، مستونگ، قلات اور جھل مگسی اضلاع میں متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں،چمن گرڈ اسٹیشن میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے نذدیکی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی،صوبائی حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضلعی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :