لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل جیسے اقدامات سے پاکستان ترقی کرے گا،رانامحمدحیات خاں

جمعہ 11 مارچ 2016 11:46

قصور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء )چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل جیسے اقدامات اور منصوبوں سے پاکستان نہ صرف ترقی کریگا بلکہ اپنا کھویا ہوا مقام بھی ضرو رحاصل کریگا‘ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی طرح باقی فرسودہ نظام کو بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لینڈریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی تکمیل سے پنجاب بھرکی 143 تحصیلوں اور اراضی ریکارڈ سنٹرزنے خدمات کی فراہمی شروع کردی ہے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت23ہزار دیہات کی اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کی گئی ہے۔