کوہاٹ اور ہنگو کیلئے اے این پی کے ضلعی آرگنائزر کا تقرر

جمعہ 11 مارچ 2016 11:41

پشاور۔11 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع کوہاٹ اور ہنگو کی ضلعی تنظیمیں توڑ دی گئیں، نئی تنظیم سازی کیلئے آرگنائزر مقرر کیے گئے جو 3 ماہ کے اندر نئی ضلعی تنظیموں کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کابینہ کے اجلاس میں بعض دیگر اقدامات کے علاوہ مذکورہ دونوں اضلاع کی تنظیمیں توڑ دی گئیں۔ نئی فارم سازی اور تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کیلئے ڈاکٹر ذوالفقار کو کوہاٹ جبکہ اصغر خان کو ہنگو کیلئے آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :