آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری سے ان کی واپسی سے متعلق سوال پوچھ لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری سے ان کی واپسی سے متعلق سوال پوچھ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری سے ان کی واپسی سے متعلق سوال پوچھ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو ان دنوں اپنے ایک آپریشن کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بیماری کے باعث آصفہ بھٹو کو اپنے والد کی یاد ستانے لگی ہے۔ آصفہ بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں اپنے والد سے اس حوالے سے سوال بھی کیا ہے۔ کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم آصف زرداری سے آصفہ بھٹو نے سوال کیا ہے کہ وہ کب ان سے ملنے آ رہے ہیں؟ وہ اپنے آپریشن کے بعد اب تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں اور ان کی منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :