سینیٹرسراج الحق18مارچ کو سندھ کے تین روزہ پر پہنچیں گے

وہ اٹھارہ مارچ کو حیدرآباد،19نواب شاہ اور20مارچ کو سکھر میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کے جلسوں سے خطاب کریں گے

جمعرات 10 مارچ 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کرپشن فری پاکستان رابطہ عوام مہم کے حوالے سے 18تاء20مارچ کوسندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے تین روزہ دعوتی وتنظیمی دورے کے دوران18مارچ کو حیدرآباد،19نواب شاہ اور20مارچ کو سکھر میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کے عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے دورے اورتحفظ ناموس رسالتﷺ کے جلسوں اور اس میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں گئی ہیں۔سینیٹر سراج الحق دورہ سندھ کے موقع پر سندھ کی بااثر شخصیات،علماء،مشائخ اورسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے کرپشن فری پاکستان مہم سے آگاہ اورجماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو سمیت دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :