وزیراعلی سندھ کے کوآرڈینٹر فرید انصاری نے اپنے آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے کوآرڈینٹر فرید انصاری نے اپنے آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے لئے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور خاص طور پر بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور قائم علی شاہ کی درازی عمر کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید ناصر علی شاہ صوبائی وزیر ،نجمی عالم ،وقار مہدی ،راشد ربانی ،تیمور سیال ،راشد نقوی،سید ابرار شاہ ،راجا مسعود ،نورجہاں بلوچ،جمشید ایڈوکیٹ ،عارف میمن ایڈوکیٹ ،سہیل انصاری ،اسلم ماما،دانیال ارباب ،علی زیدی،احسن رضوی،اور علامہ قاری محمد راشد ودیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :