جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب کے وزیردفاع سے ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

جمعرات 10 مارچ 2016 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے وزیردفاع سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے صحرا میں ہونیوالی مشترکہ فوجی مشقوں کے اختتام پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیردفاع سے ان کے فیلڈآفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔آرمی چیف سعودی عرب میں ہونیوالی اتحادی افواج کی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے دورہ پرہیں۔