فیصل آباد،غازی برادرز دودھ میلہ، سجاد ہالی کی بھینس پری نے ایک دن میں 26:426 کلوگرام دودھ دے کر جیت لیا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) غازی برادرز دودھ میلہ میں سجاد ہالی کی بھینس پری نے ایک دن میں 26:426 کلوگرام دودھ دے کر جیت لیا دوسری پوزیشن پر حاجی صفدر علی گجر کی بھینس مالھی نے 26:264 کلو گرام دودھ دے کر حاصل کی چوہدری افتخار گل کی بھینس لائبہ نے 25:920 کلو گرام دودھ دے کر حاصل کی شہباز گجر کی بھینس ’’اﷲ اُتے ڈوریاں‘‘ نے 24:664 کلو گرام دودھ کے ساتھ چوتھی عابد گجر کی بھینس سلکھی نے 22:888 کلو گرام دودھ کے ساتھ پانچویں شہباز اکبر کی بھینس منگتی داتا دی نے 20:540 کلو گرام دودھ کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی مہمانان گرامی ڈاکٹر ظہور احمد خان بزنس ڈویلپمنٹ مینجر ، ڈاکٹر مبین پروڈکس مینجر ، ڈاکٹر ثقلین پروڈکٹ مینجر ، ڈاکٹر عبدالجبار عباس ، ڈسٹری بیوٹر غازی برادرز ، چوہدری فضل الہٰی لاڑا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ڈاکٹر غلام رسول لاڑا ڈسٹری بیوشن مینجر سرسبز اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر عاصم مقصود لاڑا نے اول آنے والی بھینس کے مالک کو CD-70 موٹر سائیکل ، دوئم آنے والی بھینس کے مالک کو فل سائز فریج اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی بھینس کے مالک کو 32 انچ LED انعام میں دی گئی ججز کے فرائض ڈاکٹرعاصم مقصود لاڑا ۔

(جاری ہے)

حاجی صفدر اور چوہدری بشیر احمد گجر نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :